Searching...
Saturday 14 November 2015

2nd ODI: Unchanged England bat first News

03:01

2nd ODI: Unchanged England bat first News

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں جاری کرکٹ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹا س جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس ایک دفعہ پھر انگلش کپتان ای ین مورگن نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ نوجوان بلے باز افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ٹیم میں واپس آگئے ہیں اور بلال آصف کو شامل نہیں کیاگیا ہے ۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ افتخاراحمد اپنا پہلا ون دے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، انھیں فرسٹ کلاس میں بہترین کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 4 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Next
This is the most recent post.
Older Post

0 comments:

Post a Comment

THanks U Fore Comment
Please Waite Will Your
Comment Approved